ابنا: تکفیری گروہ داعش نے شام کے شمالی علاقے میں واقع ایک مسجد کو گرادیا اور اس مسجد میں موجود اموال کو لوٹ لیا۔ شام کے ایک تاریخ دان کہ جس کا گھر مسجد کے نزدیک ہے، نے بتایا کہ گروہ داعش کے مسلح دہشتگردوں نے مسجد پر حملہ کیا۔ اس مسجد کی دیواروں پر توہین آمیز نعرے لکھے اور مسجد میں موجود قرآنی نسخوں کو زمین پر گراکر نذر آتش کردیا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ گروہ داعش نے یہ مسجد اس لئے گرائی ہے کہ ان کے خیال میں یہ مسجد صوفیوں سے متعلق ہے۔ اس نے مزید کہا کہ گروہ داعش نے مسلمانوں کے تمام فرقوں کی مقدس کتاب قرآن کریم پر بھی رحم نہیں کیا اور قرآن کریم کے کئی نسخوں کو نذر آتش کردیا۔ یاد رہے کہ شام کے شمال میں واقع "تل" نامی علاقے میں چند مساجد اور مزار موجود ہیں۔......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512254
شام میں تکفیری گروہ داعش نے ایک مسجد کو گراکر اس میں موجود قرآنی نسخوں کو نذر آتش کردیا۔